عالمی عدالتِ انصاف کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

0
62

دی ہیگ: عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔

کلبھوشن جادھو کو 2016 میں پاکستان کے صوبے بلوچستان سے جاسوسی اور پاکستان کی سرزمین پر دہشتگرد حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جسکے بعد انہیں ملکی قوانین کی رو سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

دوسری جانب بھارت نے کلبھوشن جادھو کیخلاف پاکستان کی سزا کی مزمت کرتے ہوئے عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع کیا تھا۔

پاکستانی وفد کیس کا فیصلہ سننے کیلیے ہیگ میں موجود ہے اور مثبت فیصلے کیلیے پرامید ہے۔

LEAVE A REPLY