وزیرِاعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

0
58

لاہور: وزیرِاعظم عمران آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان دورے کے دوران لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے اور صنعتوں کی ترقی کیلیے لیے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

دوسری جانب عمران خان ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں صحت زراعت اور دیگر شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیرِاعظم انڈسٹریل زون کے قیام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

LEAVE A REPLY