وزیرِاعظم عمران خان کا عالمی عدالتِ انصاف کے کلبھوشن کیس میں فیصلے کا خیرمقدم

0
61

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس میں عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کمانڈر کلبھوشن جادھو کو بے گناہ قرار دیکر رہا کرنے اور ہندوستان واپس نہ بھجوانے کا عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی عوام کیخلاف جرائم کا ذمہ دار ہے۔ پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کی بھارتی اپیل مسترد کرتے ہوئے اس پاکستان کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

LEAVE A REPLY