سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت

0
95

راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایک روز کے نوٹس پر پیش ہونا ناممکن ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی کیس میں طلب کیا گیا تھا۔

وہ اس سے قبل بھی ایل این جی کیس میں نیب کے روبرو پیش ہوتے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY