کراچی: معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل

0
65

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں رات گئے معمولی تلخ کلامی نے نوجوان کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق، واقعہ ایک کیرم بورڈ کی دکان پر اس وقت پیش آیا جب وسیم نامی شخص نے شیخ وقاص نامی نوجوان کو معمولی تلخ کلامی کے بعد گولی ماردی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب شیخ وقاص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جس دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

ملزم وسیم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور نشے کی حالت میں اس نے نوجوان کو گولی ماری جبکہ پولیس ملزم کی تلاش کیلیے کارروائیاں کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY