سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو وائس چانسلر جامعہ سندھ کیخلاف مزید کارروائی روکنے کا حکم

0
75

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی فتح محمد برفت کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے وی سی جامعہ سندھ کیخلاف قائم انکوائری کو ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں وی سی سندھ یونیورسٹی کی معطلی کے معاملے پر سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت کے دوران وزیرِاعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری اور یونیورسٹی اینڈ بورڈ ڈپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کیے۔

سماعت کے دوران درخواست گذار کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے وی سی کی معطلی کیلیے دو نوٹیفکیشن جاری کیے جبکہ بعدازاں ان نوٹیفیکیشنز کو واپس لے لیا گیا۔

وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ وائس چانسلر پر کرپشن الزامات کی انکوائری کیلیے جو کمیٹی تشکیل دی گئی تھی وہ غیر قانونی ہے کیونکہ اس میں جونیئر افسران شامل تھے جبکہ انکے مؤکل گریڈ 22 کے افسر ہیں۔

واضح رہے کہ وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی فتح محمد برفت نے اپنے وکلاء رفیق کلوڑ اور غلام محمد درس کی مدد سے اپنی معطلی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

LEAVE A REPLY