امیرشیخ، مسعود بنگش، سہائی عزیز اور عرفان بلوچ پولیس ایوارڈ کیلیے نامزد

0
113

کراچی: سندھ حکومت نے امیر شیخ، مسعود بنگش، سہائی عزیز تالپور، عرفان بلوچ اور دیگر پولیس افسران کو پولیس ایوارڈ کیلیے نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  سے منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے پولیس افسران کو ایوراڈز کیلیے نامزد کرنے کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوادی۔

سندھ حکومت کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو بھجوائی گئی سمری میں امیر شیخ، ڈی آئی جی عامر فاروقی، ڈی آئی جی  مقصود احمد، ڈی آئی جی  مظہر نواز شیخ، ڈی آئی جی عبداللہ شیخ،ایس ایس پی مقدس حیدر، ایس ایس پی ساجد امیر صدوزئی، ایس ایس پی فیصل عبداللہ کو قائدِ اعظم پولیس میڈل کیلیے نامزد کیا گیا  ہے۔

خط میں  ایس ایس پی تنویر تنیو، ایس ایس پی  مسعود بنگش، ایس ایس پی عرفان بہادر، ایس ایس پی شبیر سیٹھار، ایس ایس پی عمران قریشی، ایس ایس پی عدیل چانڈیو، ایس ایس پی عرفان سموں، ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو، ایس ایس پی سید علی رضا، ایس پی شاد مسیح،  ایس پی سہائی عزیز تالپور اور ایس پی فاروق امجد کو بھی قائدِاعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ سرکار نے ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک کو  صدارتی ایوارڈ جبکہ ڈی آئی جی عرفان بلوچ کو تمغہ شجاعت کیلیے نامزد کیا ہے۔

انسپکٹر اعظم خان کو پریزیڈنٹ پولیس میڈل اور انسپکٹر اصغر عالمانی، سب انسپکٹر منظور احمد، سب انسپکٹر محمد علی شاہ، سب انسپکٹر  ممتاز علی بروھی اور اے ایس آئی  محمد یوسف کو بھی قائدِاعظم پولیس میڈل سے نوازنے کی سفارش کی گئی۔

کانسٹیبل علی نواز گوپانگ کو قائدِاعظم پولیس میڈل، کانسٹیبل لعل احمد کو قائدِ اعظم پولیس میڈل اور شہید کانسٹیبل محمد عامر خان کو ستارہ شجاعت سے نوازنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY