فریال تالپور کا سات روزہ راہداری ریمانڈ منظور

0
74

اسلام آباد: احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا سات روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر کی ہمشیرہ فریال تالپور کی راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ پی پی رہنما فریال تالپور نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنی ہے اسلیے انکی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے نیب کی درخواست پر پی پی رہنما کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی، فریال تالپور کو آج ہی کراچی منتقل کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY