قوم آج تہترواں یوم آزادی یومِ یکجہتی کشمیر کے طور پر منا رہی ہے

0
87

آج (بدھ) پاکستان کاتہترواں یوم آزادی روایتی جوش وجذبے اور یوم یکجہتی کشمیرکے طورپر منایا جارہاہے جس کا مقصد ظلم وجبر کا شکارکشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرناہے۔

دن کاآغاز مساجد میں نمازفجرکے بعد ملک میں امن ،ترقی وخوشحالی اور مقبوضہ اسلامی علاقوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں، گلگت اور مظفرآباد میں اکیس ،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔حکومت نے یوم آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طورپرمنانے کا فیصلہ کیا ہے اور پوری قوم نے ایک آوازہوکرکشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھنے کا  اعادہ کیا ہے۔ حکومت نے یومِ آزادی کیلیے خصوصی لوگو بھی جاری کیا ہے جسکا عنوان ہے کشمیر بنے گا پاکستان۔

کراچی میں آج (بدھ) صبح قائداعظم محمدعلی جناح کے مزارپرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔

پاک بحریہ کے چاق وچوبندکیڈٹس نے مزارپرگارڈزکی ڈیوٹی کے فرائض سنبھالے۔پاک بحریہ کے کموڈورعرفان تاج اس موقع پرمہمان خصوصی تھے انہوں نے گارڈآف آنرکامعائنہ کیا اوربابائے قوم کوسلامی دی۔مہمان خصوصی نے مزارپرپھول چڑھائے ،فاتحہ پڑھی اورمہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبندکئے۔

ریڈیو پاکستان

 

LEAVE A REPLY