صدر، وزیرِاعظم کاملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے اتحاد کی ضرورت پرزور

0
44

اسلام آباد: صدرِ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی اور وزیرِاعظم عمران خان نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے قوم کو ملک کی ترقی وخوشحالی کیلیے اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں جذبہ حب الوطنی اورملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے عزم کی تجدید کاموقع فراہم کرتاہے۔

انہوں نے آزادی کے حصول کے لئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ یہ دن ہمیں ہماری مذہبی، ثقافتی اورسماجی اقدار کے تحفظ کے لئے ہمارے آباؤاجداد کی جانب سے دی گئی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتاہے۔

انہوں نے وطنِ عزیز کو درپیش بیرونی واندرونی خطرات سے نمٹتے ہوئے شہید ہونے والے قوم کے بہادر سپوتوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے صدراوروزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کایکطرفہ بھارتی اقدام ایک مذموم سازش اوراقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدہ کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے۔

صدرِ پاکستان نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کو یہ سمجھ لیناچاہیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے  وہ کشمیریوں کے حقِّ خودارادیت کو دبا نہیں سکتا۔

LEAVE A REPLY