کیا عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی خاموشی سے دیکھتی رہے گی: وزیرِاعظم

0
48

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں عالمی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ میں اقوام عالم کو متنبہہ کرتا ہوں کہ اگر اسکی اجازت دی گئی تو مسلم دنیا سے شدید ردعمل اور سنگین نتائج برآمد ہوں گے، انتہاء پسندی کو ہوا ملے گی اور تشدد کا نیا دور ابھرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں 12 روز سے جاری کرفیو, پہلے ہی سے فوجی کثرت والے مقبوضہ علاقے میں مزید فوجوں کی تعیناتی، آر ایس ایس کے غنڈوں کو مقبوضہ وادی میں بھجوانے، اطلاعات و وسائلِ ابلاغ کی مکمل بندش اور گجرات میں مودی کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کی نظیر سامنے رکھتے ہوئے کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور سربرینیکا جیسے ایک اور قتل عام کا نظارہ کرے گی؟

انہوں نے مزید کہا کہ میں اقوام عالم کو متنبہہ کرتا ہوں کہ اگر اسکی اجازت دی گئی تو مسلم دنیا سے شدید ردعمل اور سنگین نتائج برآمد ہوں گے، انتہاء پسندی کو ہوا ملے گی اور تشدد کا نیا دور ابھرے گا۔

LEAVE A REPLY