ملک بھر میں بھارت کا یومِ آزادی یومِ سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے

0
61

اسلام آباد: بھارت کا یومِ آزادی آج لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب یومِ سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔

بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کے شہریوں کی طرف سے عمارتوں اور گاڑیوں پر سیاہ پرچم لگائے گئے ہیں جبکہ سرکاری سطح پر بھی قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھارت کیخلاف مظاہروں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ہے اور پاکستانیوں کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی وزیرِاعظم عمران خان اور دیگر اہم شخصیات نے اپنی تصاویر سیاہ کردی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے صدارتی حکمنامے کے تحت آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا گیا ہے جس کے باعث  مقبوضہ کشمیر کی آزاد ریاست والی حیثیت ختم ہوگئی ہے جبکہ پاکستانیوں نے اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر بھارت کے یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY