شاہد خاقان کے جسمانی ریمانڈ میں 29 آگست تک توسیع

0
46

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 29 آگست تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی جہاں قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کو عدالت میں پیش کیا اور انکے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

عدالت نے نیب کی سابق وزیرِاعظم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کرتے ہوئے انکے ریمانڈ میں 29 آگست تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم اور سینیئر لیڈر پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان کو گزشتہ ماہ ٹھوکر نیاز بیگ ٹول پلازہ سے انکے خلاف ایل این جی کیس میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔

نیب نے سابق وزیرِاعظم پر ایل این جی ٹھیکوں میں مبینہ بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔

LEAVE A REPLY