ایل او سی کے قریب بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، تین فوجی جوان شہید

0
45

اسلام آباد: دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کیلیے بھارت کی مسلح افواج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈاریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب ساٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر فائرنگ میں اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے قریب بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے تین پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کی اور پانچ بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کیا اور بنکر تباہ کر دیئے۔

LEAVE A REPLY