سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کارروائی روکنے کی درخواست دائر کردی

0
40

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کیلیے درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تنظیم ملک بھر کے ان وکلاء کی نمائندہ جماعت ہے جو سپریم کورٹ میں وکالت کرتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ تنظیم نے ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی کیلیے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں زیرِسماعت ریفرنس نمبر 1 برائے سال 2019 اور ریفرنس نمبر 427 برائے سال 2019 بدنیتی پر مبنی ہے اور اس سے عدلیہ کی ساکھ مجروح ہورہی ہے لہٰذا مذکورہ ریفرنسز کو خارج کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزراتِ قانون کی جانب سے ملک کے سینیئر ججوں کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں انکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزامات کے تحت کارروائی کی سفارش کی تھی۔

LEAVE A REPLY