فاشسٹ مودی سرکار کے تمام ہتھکنڈے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو نہیں دباسکتے

0
43

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوبالادستی کی خواہاں مودی سرکار کو سمجھ لینا چاہیے کہ برتر عسکری طاقت سے وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دباسکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندو بالادستی کی خواہاں فاشسٹ مودی سرکار کو سمجھنا چاہئیے کہ برتر عسکری قوت کے ذریعے فوجوں، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دینا ممکن ہے مگر تاریخ شاہد ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کیلئے یکجا ہوکر موت کے خوف سے چھٹکارا پالے تو کوئی قوت اسے اپنی منزل تک پہنچنےسے نہیں روک سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار میں ہندوتوا کا پجاری ٹولہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام سفاکانہ حربوں اور ہتھکنڈوں سمیت منہ کے بل گرے گا اور کمشیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلہ گھونٹنے کی انکی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔

LEAVE A REPLY