نیب کا فیض گنج کے سرکاری اسپتال پر چھاپہ، اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا

0
43

فیض گنج: قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی ٹیم کا سرکاری اسپتال پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب سکھر کی ٹیم نے خیرپور کے تعلقہ فیض گنج کے سرکاری اسپتال پر چھاپہ مار کر میٹرنٹی روم سمیت دیگر حصوں کا معائنہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق اسپتال میں سہولتوں کے فقدان، ادویات کی کمی، مشینری کے نہ ہونے سمیت دیگر شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپتال میں نیب سکھر کی ٹیم نے عوامی شکایات پر کارروائی کی اور عملے سے پوچھ گچھ کی جبکہ کارروائی کے دوران اہم ریکارڈ بھی قبضے میں بھی لیا گیا۔

LEAVE A REPLY