کوئٹہ: کلی قاسم کے قریب مسجد میں دھماکہ، پانچ افراد جاں بحق

0
40

کوئٹہ: کچلاک کے علاقے کلی قاسم کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ۵ افراد جاں بحق جب کہ ۱۲ سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں واقع ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ۵ افراد ہلاک جبکہ ۱۲ سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر ہی نصب کیا گیا تھا جبکہ واقعہ نمازِ جمعہ کے بعد پیش آیا۔

دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY