سندھ کابینہ میں دوبارہ ردوبدل کا فیصلہ، ذرائع

0
72

کراچی: وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بار پھر اپنی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ سرکار نے کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ کیا ہےاور اس بار سعید غنی کو صوبائی وزیرِ داخلہ بنائے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صحت، تعلیم اور جیل کے وزراء کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی نے عبدالقادر پٹیل کو  کراچی ڈویژن کا صدر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY