سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال پر غور

0
60

نیویارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے آج مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارت کے اقدام کے تناظر میں مقبوضہ وادی کی مخدوش صورتحال پر غور کیا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کرنے کیلیے طلب اجلاس میں تمام 15 مستقل اور غیر مستقل ممبران ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر ملیحہ نے بتایا کہ  تمام ممبران کے مندوبین کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین اور بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے آج کے اجلاس سے بھارت کے اس دعوے کی نفی ہو گی ہے کہ کشمیر اس کا داخلی معاملہ ہے۔

LEAVE A REPLY