لاڑکانہ: رشتے کے تنازعے نے خاتون سمیت چار افراد کی جان لے لی

0
25

لاڑکانہ: مسلح ملزمان نے رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے لاڑکانہ کے علاقے یار محمد کالونی میں واقع ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئےجبکہ واقعے میں دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ رشتے کے تنازع کی وجہ سے وقوع پذیر ہوا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور مقتولین کو پوسٹ مارٹم کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY