خضدار: بی این پی رہنما امان اللہ زرکزئی، پوتے اور چار ساتھیوں سمیت قتل

0
52

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی رہنما امان اللہ زرکزئی اور انکے پوتے سمیت چار افراد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے بی این پی کےمرکزی رہنما امان اللہ زرکزئی کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں امان اللہ زرکزئی اور ان کے پوتے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔

دوسری جانب مقتولین کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY