سندھ سرکار کا حیدرآباد میں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

0
48

کراچی: سندھ سرکار نے صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کے نام سے ایک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 40 بسیں قاسم آباد، لطیف آباد، ٹنڈوجام اور کوٹری کے درمیان چلائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 14 جولائی کو سندھ حکومت نے لاڑکانہ میں انٹرڈسٹرکٹ بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کے مطابق، سندھ حکومت نے لاڑکانہ میں انٹرڈسٹرکٹ بس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک نجی بس کمپنی کے ساتھ معاہدہ بھی کرلیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY