مودی کی انتہا پسند حکومت پاکستان اور بھارت میں مقیم اقلیتوں کیلیے خطرہ ہے، عمران خان

0
75

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کی انتہا پسند حکومت کے ہاتھوں میں بھارت کے نیوکلیئر ہتھیار دنیا کیلیے خطرہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی کی انتہا پسند ہندو حکومت پاکستان او بھارت میں مقیم دیگر اقلیتوں کیلیے بلکہ نہرو اور گاندھی کے بھارت کیلیے بھی خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا بی جے پی کی بنیاد ہی ہٹلر جیسی نسل کش پالیسیوں پر مبنی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دنیا کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ مودی کی انتہا پسند حکومت کے ہاتھ میں بھارت کے جوہری غیرمحفوظ اور عالمی امن کیلیے خطرہ ہیں۔

وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ صرف خطے ہی نہیں پوری دنیا کیلیے خطرہ ہے۔

LEAVE A REPLY