حاجی علی حسن زرداری کا گھوڑاباری میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم

0
105

ٹھٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی حاجی علی حسن زرداری نے گھوڑاباری میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف آپریشن میں سست روی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو جلد از جلد امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق حاجی علی حسن نے مقامی انتظامیہ کو فوری طور پر بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔

حاجی علی حسن نے مقامی انتظامیہ کو فوری طور پر بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے اور علاقے بھر طبی کیمپ لگانے کا بھی حکم دیا۔

دوسری جانب حاجی علی حسن تمام امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور فوری طور پر علاقے میں امدادی سامان اور موبائل میڈیکل کیمپس بھجوادیے گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے حاجی علی حسن سے مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے ہونے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY