شہباز شریف کل ہونے والی اے پی سی میں شریک نہیں ہونگے، مریم اورنگزیب

0
36

اسلام آباد: ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف متحدہ اپویشن کی کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کل ہونے والی اے پی سی میں کمر کی درد کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی غیرموجودگی میں خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق کل ہونے والی اے پی سی میں پاکستان مسلم لیگ کی نمائندگی کریں گے۔

LEAVE A REPLY