داعش نے کابل دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

0
44

کابل: افغان دارالحکومت میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

یاد رہے کہ آج کابل میں ایک شادی کی تقریب کے دوران دھماکے سے 63 افراد جاں بحق جبکہ 83 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق کابل میں ایک شادی کی تقریب کے دوران دھماکے سے عورتوں اور بچوں سمیت 63 افراد ہلاک جبکہ 83 زخمی ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم طالبان نے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY