تھرپارکر: غذائی قلت کے باعث مزید تین بچے جاں بحق

0
142

مٹھی: سندھ کے ضلع تھر پارکر میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث مزید تین بچے دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے قحط زدہ ضلعے تھرپارکر میں وائرل انفیکشنز اور غذائی قلت کا راج بدستور برقرار ہے اور آج سول اسپتال میں زیرعلاج تین بچے انتقال کرگئے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں اب بھی 50 سے زائد بچے زیرِعلاج ہیں۔

واضح رہے کہ تھر میں رواں ماہ غذائی قلت اور وبائی امراض سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 47 سے تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال مذکورہ امراض اور غذائی قلت سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 535 سے تجاوز کرگئی ہے۔

LEAVE A REPLY