معروف لوک فنکار جگر جلال کی بازیابی کیلیے آپریشن میں ڈی ایس پی خانپور شہید

0
50

شکارپور: سندھ کے معروف لوک گلوکار جگر جلال اور انکے ساتھیوں کی بازیابی کیلیے جاری آپریشن میں ڈی ایس خانپور شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جگر جلال اور انکے ساتھیوں کی بازیابی کیلیے گڑھی تیغو کے کچے میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران ڈی ایس پی خانپور راؤ شفیع اللہ شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گڑھی تیغو کے علاقے میں نامور لوک فنکار جگر جلال کی بازیابی کیلیے آپریشن میں ضلع شکارپور کے مختلف تھانوں کی نفری نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ سے ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ اور ایک اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے فوری طور پر دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈی ایس پی خانپور راؤ شفیع اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے میں کچھ ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ابھی تک آپریشن جاری ہے۔

LEAVE A REPLY