بھارت کی تتہ پانی سیکٹر کے قریب بلااشتعال فائرنگ، جوابی کارروائی میں چھ بھارتی فوجی ہلاک

0
53

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر کے قریب  بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی بلا اشتعال  فائرنگ سے ایک سات سال بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی  میں کئی بنکر تباہ ہوئے اور متعدد بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

LEAVE A REPLY