آرمی چیف کی حاضر سروس میجر کے کورٹ مارشل کی توثیق

0
35

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کے کورٹ مارشل کی منظوری دیدی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملٹری کورٹ نے مذکورہ میجر کو اختیارات کے ناجائز استعمال کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

ملٹری کورٹ نے مذکورہ میجر کو ملازمت سے برخواست کرنے اور عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے ملٹری کورٹ کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے میجر کیخلاف کورٹ مارشل کی منظوری دی ہے اور ادارے کے احتساب کے سسٹم کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY