سابق بھارتی وزیرِ داخلہ پی چدمبرم گرفتار

0
42

نئی دہلی: سابق بھارتی وزیرِ داخلہ اور کانگریس رہنما پی چدمبرم کو منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر کو آئی این ایکس میڈیا کیس میں حفاظتی ضمانت کے رد ہونے کے بعد سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) نے انکی نئی دہلی میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہتر سالہ سابقہ بھارتی وزیر پر بحیثیت سابق وزیرِ خزانہ 2007 میں آئی این ایکس میڈیا گروپ کی بیرونِ ممالک سے آنے والی سرمایہ کاری میں رشوت لینے کا الزام ہے جبکہ انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حفاظتی ضمانت خارج ہونے کے بعد انہوں کیس کی جلدی سماعت کیلیے نئی دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY