شہباز شریف لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کیس میں آج طلب

0
60

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج طلب کرلیا۔

شہباز شریف سے آمدن سے اثاثہ جات بنانے سے متعلق پوچھ گچھ کی جائیگی۔

شہباز شریف پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کام میں مداخلت کرنے کا الزام ہے جبکہ انکے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پہلے بھی مذکور کیس میں طلب کیا جاچکا ہے۔

LEAVE A REPLY