ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

0
49

ڈیرہ اسماعیل خان: تحصیل درابن کلاں کے علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قریب کھڑے دو افراد جاں بحق جب کہ دو دیگر افراد زخمی ہوگئے، تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک شخص مقامی ہوٹل پر جبکہ دوسرا پیٹرول پمپ پر کام کرتا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY