وزیرِاعظم کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

0
69

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارت کے ولی عہد شیخ زید بن النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر تفصیلی گفتگو کی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر تفصیلاً بات چیت ہوئی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے اماراتی ولی عہد کو مقبوضہ وادی میں مودی سرکار کی جانب سے کیے جانے والے مظالم پر آگاہ کیا اور کشمیر کی خصوصی حیثیت سے بابت آرٹیکل 370 کو ختم کرنے پر تفصیلاً آگاہ کیا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی وزیرِاعظم کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی تصدیق کی۔

LEAVE A REPLY