قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع

0
66

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے ناموں کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا اور اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ایک دو روز میں باضابطہ اعلان کرے گا۔

پی سی بی کے پانچ رکنی پینل نے گزشتہ ہفتے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے تھے۔

پینل نے سابق کپتان مصباح الحق، وقار یونس اور ڈین جونز سمیت پانچ افراد کے انٹرویو کیے تھے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پینل نے دیگر تمام امیدواروں پر مصباح الحق کو ترجیح دیتے ہوئے انہیں قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چیف سیلیکٹر کی ذمہ داری بھی انہیں ہی سونپی جائیگی۔

دوسری جانب بولنگ کوچ کیلیے وقار یونس کو دیگر تمام امیدواروں پر ترجیح دیتے ہوئے بولنگ کوچ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY