بلاول بھٹو آج میہڑ کا دورہ کریں گے

0
42

میہڑ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری آج میہڑ کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین آج میہڑ کے نواحی گاؤں بٹ سرائے کا دورہ کریں گے اور ایم پی فیاض بٹ سے انکے بھائی عمران بٹ کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

اس دوران وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ناصر شاہ، نثار کھوڑو، مکیش چاولہ اور دیگر پارٹی رہنما بھی پی پی چیئرمین کے ہمراہ ہوں گے۔

دوسری جانب اس موقع پرعلاقے میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY