اگر ظلم جاری رکھا گیا تو صبح سندھو دیش بھی بن سکتا ہے، بلاول بھٹو

0
87

حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کو تباہ کرنے کی کوشش نہ کی جائے کسی بھی صورت صوبے کے وسائل پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کراچی پر قبضے کا پلان پیش کیا تھا مگر ایسی کسی بھی غیر آئینی کوشش کے نتیجے میں حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کیخلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور ایسا کیسے ممکن ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کراچی کو اسلام آباد سے بیٹھ کر چلایا جائے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں لوگوں کو سیاسی قیدی بناکر رکھا ہوا ہے اور عوام سے انکے حق چھینے جارہے ہیں، سیلیکٹڈ کا کام لوگوں کو خوش رکھنا نہیں ہوتا، عوام پر مہنگائی کا جبر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ظلم ایک حد تک برداشت کیا جاسکتا ہے اگر ظلم جاری رکھا گیا تو صبح سندھو دیش بھی بن سکتا ہے اور پختونستان بھی بن سکتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اب مزید اس غیر آئینی حکومت کو چلنے نہیں دے سکتے، اس حکومت کو اب مستعفی ہوجانا اور ایم کیو ایم کے ممبران کو بھی استعفیٰ دینا چاہیے۔

LEAVE A REPLY