تعصب پر مبنی کمیٹی کا حصہ نہیں بن سکتی، نصرت سحر عباسی

0
71

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے تعلق رکھنے والی ممبر صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کراچی کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ مجھے آپ لوگوں کے توسط سے ہی معلوم ہوا ہے کہ میرا نام بھی کراچی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مجھ سے اس حوالے سے کوئی صلاح نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں سوال کرتی ہوں کہ یہ کراچی کمیٹی آخر کار ہے کیا؟ اگر وفاق کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو بلا امتیاز سارے سندھ کیلیے کرے۔

نصرت سحر نے کہا کہ اس کمیٹی کو بنا کر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ کراچی سندھ سے الگ ہے میں ایسی کمیٹی کا حصہ نہیں بن سکتی جسکی بنیاد ہی تعصب پر مبنی ہو۔

LEAVE A REPLY