میرپورخاص میں ایمبولینس ملنے سے انکار، لاش کو لے جاتے ہوئے دو بھائی جاں بحق

0
64

میرپورخاص: سول اسپتال انتظامیہ کے بچے کی لاش کو لے جانے کیلیے ایمبولینس دینے سے انکار پر لاش کو موٹرسائیکل پر لے جاتے ہوئے بچے کے والد اور چچا بھی روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سول اسپتال انتظامیہ نے ایمبولینس میں پیٹرول ڈلوانے کیلیے بچے کے والد سے دوہزار روپے مانگے اور نہ دینے پر ایمبولینس دینے سے انکار کردیا۔

ایمبولینس ملنے سے انکار پر بچے کے والد اور چچا لاش کو موٹرسائیکل پر گھر لے جارہے تھے کے راستے میں حادثہ پیش آیا جس کے باعث بچے کا والد کیول اور چچا رمیش دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب حادثے کے فوراً بعد ایمبولینس نے پہنچ کر لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہزور گاڑی کو تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

LEAVE A REPLY