پاکستان کا بھارت پر اقتصادی پابندیاں لگانے کا مطالبہ

0
65

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے عالمی برادری سے بھارت پر اقتصادی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا۔

روسی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تباہ کن صورتحال کے جنوبی ایشیا پر دو رس نتائج مرتب ہوں گے اور کوئی بھی ذی شعور آدمی ایٹمی جنگ کی حمایت میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت انتہاپسندوں کے قبضے میں ہے اور میں عالمی برادری سے بھارت پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ مگر قابلِ افسوس بات یہ ہے کہ کچھ ممالک کو اپنے معاشی فائدہ انسانی جانوں سے زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY