لاڑکانہ: زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

0
36

لاڑکانہ: مہوٹہ تھانے کی حدود میں واقع گاؤں گوکل پور میں علی الصبح زمین کے تنازعے پر زنگیجو برادری کے دو گروہوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت غلام اصغر کے نام سے ہوئی ہے جو مسلح افراد کی گولیوں کا نشانہ بنا اور زخمی ہونے پر اسے فوری طور پر چانڈکا میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ شخص کے والد نے بتایا ہے کہ اس کے بھانجوں رحمت اللہ، رمضان اور نظام الدین نے اسکے بیٹے کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

LEAVE A REPLY