کل تک سندھ کی تقسیم کیلیے بیانات دینے والے آج معافیاں مانگ رہے ہیں، مراد علی شاہ

0
58

بھان سعید آباد: وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جو لوگ کل تک سندھ کی تقسیم کیلیے بیانات دے رہے تھے بلاول بھٹو کا سخت موقف آنے پر معافیاں مانگ رہے ہیں۔

مرحوم ایم پی اے فضل شاہ جیلانی کے سوئم میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کو تقسیم کرنے کی ہمت کسی میں نہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اس حوالے سے اپنا واضح موقف پیش کردیا ہے۔

میرپور خاص واقعے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY