احتجاج کرنے والے ہیڈماسٹروں پر پولیس کا لاٹھی چارج، بیشتر استاد بیہوش

0
78

کراچی: مطالبات منوانے کیلیے مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج، بیشتر استاد بیہوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی بی اے پاس ہیڈ ماسٹرز نے پکے نہ ہونے کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کے بعد سی ایم ہاؤس جانے کی کوشش کی۔

استادوں کی اس کوشش کو پولیس نے ناکام بنانے کیلیے مظاہرین پر شدید لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا جسکے نتیجے میں بیشتر اساتذہ بیہوش ہوگئے۔

مظاہرین کا موقف ہے کہ تین سال قبل انہوں نے آئی بی اے کا ٹیسٹ پاس کیا اور ڈیوٹی بھی سرانجام دے رہے ہیں مگر ابھی تک انہیں پکا نہیں کیا گیا۔

LEAVE A REPLY