نیب نے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کل طلب کرلیا

0
50

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کل طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ کو کل صبح 10 بجے نیب کراچی کے سامنے پیش ہونے کے احکامات دیے گئے ہیں جبکہ وہاں ان سے قومی احتساب بیورو کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تفتیش کریگی۔

واضح رہے کہ وزیرِاعلیٰ سندھ مذکورہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں رواں سال مارچ میں بھی نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جہاں ان سے کم  و بیش ایک گھنٹے تک تحقیقات کی گئی تھیں۔

LEAVE A REPLY