نمرتا کیس میں اہم پیش رفت، کالج کے دو طلبا گرفتار

0
62

لاڑکانہ:  آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا چندانی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے کالج کے دو طلبا کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق نمرتا کے موبائل فون کی سی ڈی آر ملنے کے بعد پولیس نے چانڈکا میڈیکل کالج کے دو طلبا کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار طلبا میں مہران ابڑو اور علی شان شامل ہیں۔

ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے بتایا ہے کہ دونوں طلبا کو کیس کی تحقیقات کیلیے تحویل میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا چندانی کی لاش ہاسٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY