ناظم آباد کے علاقے میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

0
42

کراچی: ناظم آباد کے علاقے عیدگاہ گراؤنڈ کے پاس پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گشت پر معمور اہلکاروں نے تین موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں دو ڈاکو شہید جبکہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم کے مطابق شہید اہلکار ذیشان 2014 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور اپنے ساتھی اہلکار شاہ میر کے ساتھ روایتی گشت پر تھا جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا۔

دوسری جانب پولیس نے مارے گئے ڈاکوؤں کی شناخت کرلی جن کا نام عبدالباسط اور حبیب خان بتایا گیا ہے جبکہ ان کے فرار ساتھی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY