جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست پر سماعت کیلیے فل کورٹ بینچ تشکیل

0
42

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست پر سماعت کیلیے فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فل کورٹ بینچ دس ججز پر مشتمل ہوگا جس کی سربراہی جسٹس عمرعطا بندیال کریں گے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار، جسٹس مشیر عالم، جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجازالاحسن بینچ کا حصہ نہیں ہیں۔

فل کورٹ بینچ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست پر سماعت 24 ستمبر کو دوپہر ایک بجے کرے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک کے لارجر بینچ پر اعتراض کے بعد سات رکنی بینچ ختم کیا گیا ہے اور بینچ کو نئے سرے سے جوڑنے کیلے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY