بیک وقت ایران میں 15 مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں، ٹرمپ

0
90

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے مرکزی بینک پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم بیک وقت ایران میں 15 مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایسا کرسکتا ہوں مگر اس سے سب ختم ہوجائیگا اور آپ کو ایک بریکنگ نیوز مل جائیگی۔

حملہ نہ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط شخص کی پہچان یہی ہے اور جو بات کسی شخص کو مضبوط ظاہر کرتی ہے وہ اسکا صبر ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف دوسرا رستہ اختیار کرنا آسان نہیں، ہم اس بات کو بہتر سمجھتے ہیں مگر ایران شرارتوں سے باز نہ آیا تو وہ اپنا خاتمہ سمجھے۔

LEAVE A REPLY