وزیرِاعظم کا سگریٹ کی غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کاحکم

0
40

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے ملک میں سگریٹ کی غیر قانونی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

وزیرِاعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزارتِ صحت اور فیڈرل بورڈ آف روینیو (ایف بی آر) کے حکام کو ملک بھر میں سگریٹ کی غیرقانونی فروخت میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات دی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سگریٹ کی غیر قانونی فروخت سے ملکی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے اس لیے متعلقہ محکموں کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزارتِ صحت اور ایف بی آر کو اس ضمن میں ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی رپورٹ بھی وزیرِاعظم آفس میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY